حمزہ شہباز کی شاد باغ میں لیگی رہنما کاشف گوہر کی رہائشگاہ آمد ، والد کے انتقال پر تعزیت

مرحوم مخلص انسان تھے، ہمیشہ فلاحی کاموں میں پیش پیش رہے،خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا‘ سابق وزیر اعلیٰ

اتوار 3 مئی 2026 20:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے شادباغ میں لیگی رہنما کاشف گوہر کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے والد الحاج محمد حسین گوہر کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ۔حمزہ شہباز شریف نے کاشف گوہر، ابوذر غفاری گوہر اور بابر حسین گوہر سے ملاقات کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ الحاج محمد حسین گوہر ایک نفیس، محبت کرنے والے اور مخلص انسان تھے، جو ہمیشہ فلاحی کاموں میں پیش پیش رہے۔ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر حاجی منیب طفیل، حاجی صدیق، عبداللہ امیر، عبداللہ علوی، موسی گوہر، بدر گوہر، یحیی گوہر، فخرالصادقین، نبیل الزمان بابر، عبدالرحمن گوہر، راشد ڈار، سینئر رہنما اسد بٹ، عارف بٹ ، نوید چاند، شیخ شہزاد، شہزاد رفیق، چوہدری سلطان، فواد اقبال، احسن مغل، عامر صادق، اویس بھٹی، عدنان بٹ، حافظ عبدالغفار سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے