Live Updates

جرمن وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ،جوہری ہتھیار ترک کرکے آبنائے ہرمز کھولنے کامطالبہ

اتوار 3 مئی 2026 23:05

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) جرمنی کے وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطے میں خطے کی کشیدہ صورتحال اور جاری تنازعات پر تفصیلی گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیاکے مطابق جرمن وزیر خارجہ نے واضح موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ایران کو مکمل طور پر جوہری ہتھیاروں کے پروگرام سے دستبردار ہونا چاہیے اور فوری طور پر آبنائے ہرمز کو کھولنا چاہیے تاکہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل متاثر نہ ہو۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جرمنی اور امریکا اتحادی ہونے کے ناطے ایک ہی مقصد رکھتے ہیں اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔جرمن وزیر خارجہ نے کہاکہ تمام تنازعات کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے اور سفارتی راستہ ہی خطے میں پائیدار امن کی ضمانت دے سکتا ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات