Live Updates

محسن نقوی کا اگلے سال پی ایس ایل میں نئے وینیوز شامل کرنے کا اعلان

زندہ دلان لاہور کی کرکٹ سے محبت دیکھ کر بہت متاثر ہوا، شائقین کرکٹ نے دونوں ٹیموں کو دل کھول کر داد دی، کھیل کو بھرپور انجوائے کیا : چیئرمین پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 4 مئی 2026 09:52

محسن نقوی کا اگلے سال پی ایس ایل میں نئے وینیوز شامل کرنے کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 مئی 2026ء ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اگلے سال پی ایس ایل میں نئے وینیوز بھی شامل کرنے کا اعلان کردیا۔ 
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فائنل میچ میں شائقین کرکٹ نے کمال نطم و ضبط اور زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، شائقین کرکٹ کا قذافی اسٹیڈیم میں جوش و جذبہ دیدنی تھا۔

(جاری ہے)

 
محسن نقوی نے کہا کہ زندہ دلان لاہور کی کرکٹ سے محبت دیکھ کر بہت متاثر ہوا، شائقین کرکٹ نے دونوں ٹیموں کو دل کھول کر داد دی اور کھیل کو بھرپور انجوائے کیا، لاہور کے شہریوں نے ثابت کر دیا کہ وہ کرکٹ کے کھیل سے والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں۔ 
چیئرمین پی سی بی نے کہا وزیر اعظم سے کراؤڈ کی اجازت لینا مشکل تھا، وزیر اعظم چاہتے تھےکہ پیٹرول کا کم سے کم استعمال ہو لیکن ان کی اپنی دلچسپی بھی اجازت دینے میں تھی، پی ایس ایل 12 اس پی ایس ایل سے بھی بڑا اور اچھا ہو گا۔ 
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات