پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم دو میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے بنگلا دیش پہنچ گئی

اتوار 3 مئی 2026 18:43

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم دو میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے بنگلا دیش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2026ء) پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم دو میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے بنگلا دیش پہنچ گئی ہے۔ ڈھاکہ ایئرپورٹ پہنچنے پر میزبان بورڈ کے حکام نے کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔قومی سکواڈ کو سخت سکیورٹی انتظامات کے تحت ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی سے میرپور کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 مئی سے سلہٹ میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ میں کپتان شان مسعود کے علاوہ امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، محمد عباس، حسن علی، خرم شہزاد، ساجد خان، نعمان علی، سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں غازی غوری، اذان اویس، عبداللہ فضل اور عماد بٹ شامل ہیں۔ٹیم کے ساتھ سابق کپتان سرفراز احمد ہیڈ کوچ کی حیثیت سے موجود ہیں، جبکہ عمر گل بائولنگ کوچ اور اسد شفیق بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔