وزیراعظم نے پی ایس ایل فائنل اسٹیڈیم میں دیکھا

شہباز شریف نے قذافی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی، فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ تصویر بنوائی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 4 مئی 2026 10:19

وزیراعظم نے پی ایس ایل فائنل اسٹیڈیم میں دیکھا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 مئی 2026ء ) وزیراعظم شہباز شریف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کا فائنل دیکھنے قذافی سٹیڈیم لاہور پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی اور وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے اسٹیڈیم پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال کیا، اُن کے ہمراہ وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، عبدالعلیم خان، شزہ فاطمہ، رانا مبشر اقبال اور معاون خصوصی طلحہ برکی موجود تھے۔ شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی، فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ تصویر بنوائی اور چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ میچ دیکھا۔ وزیراعظم نے دوران گفتگو دونوں ٹیموں کی محنت اور لگن کو سراہا اور فائنل میچ کےلیے نیک خواہشات ظاہر کی۔