بابر اعظم کو پہلی مرتبہ بطور کپتان پی ایس ایل جیتنے کیلئے کتنا انتظار کرنا پڑا؟ جانیئے

بابر اعظم اس سے قبل دو مرتبہ کسی فرنچائز کا حصہ رہتے ہوئے پی ایس ایل ٹرافی اٹھا چکے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 4 مئی 2026 10:04

بابر اعظم کو پہلی مرتبہ بطور کپتان پی ایس ایل جیتنے کیلئے کتنا انتظار ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 مئی 2026ء ) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم بالآخر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جیتنے والے کپتانوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ 
پشاور زلمی نے لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے فائنل میں حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ 
بابر اعظم اس سے قبل دو مرتبہ کسی فرنچائز کا حصہ رہتے ہوئے پی ایس ایل ٹرافی اٹھا چکے ہیں، لیکن بطور کپتان یہ پہلا موقع ہے جب وہ یہ ٹائٹل جیت گئے ہیں۔

(جاری ہے)

 
31 سالہ نامور بلے باز کو بطور کپتان ٹرافی اٹھانے کے لیے 5 سیزنز انتظار کرنا پڑا۔ وہ 2022ء میں کراچی کنگز کپتان رہے جبکہ 2023ء سے پشاور زلمی کی قیادت کر رہے ہیں۔ 
خیال رہے کہ پی ایس ایل کے کامیاب ترین کپتان لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی ہیں جنہوں نے اپنی ٹیم کو 3 مرتبہ ٹائٹل جتوایا۔ 
ان کے علاوہ مصباح الحق (اسلام آباد یونائیٹڈ)، ڈیرن سیمی (پشاور زلمی)، جے پی ڈومینی (اسلام آباد یونائیٹڈ)، سرفراز احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)، عماد وسیم (کراچی کنگز)، محمد رضوان (ملتان سلطانز) اور شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) بھی بطور کپتان ایک ایک مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل جیت چکے ہیں۔