مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے میں فلسطینی شہید

پیر 4 مئی 2026 10:23

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2026ء) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں حملے کے دوران ایک فلسطینی کو شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق رام اللہ میں قائم فلسطینی وزارتِ صحت نے گزشتہ روز بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی نابلس شہر میں گولہ باری سے 26 سالہ فلسطینی شہری نائف فراس زیاد سمارو شہید ہو گیا اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

رام اللہ کے رفیدیا ہسپتال نے نائف فراس زیاد سمارو کی موت کی تصدیق کی ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ فوجی شہر کے وسط میں کئی محلوں میں داخل ہوئے اور دکانوں کی تلاشی شروع کر دی اور اس دوران اسرائیلی فوج نے جھڑپوں میں آنسو گیس کے گولے پھینکے ۔ فلسطینی ہلالِ احمر نے کہا ہے کہ آنسو گیس کے دوران 40 افراد زخمی ہو گئے جن کا علاج کیا گیا۔