مراکش میں افریقن لائن 2026 مشقوں کے دوران دو امریکی فوجی لاپتہ

پیر 4 مئی 2026 11:04

رباط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2026ء) یو ایس افریقہ کمانڈ اور مراکش کی شاہی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ مراکش میں جاری فوجی مشقوں کے دوران دو امریکی فوجی لاپتہ ہو گئے ہیں۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق مراکش کی شاہی مسلح افواج کے سرکاری ذرائع نےتصدیق کی ہے کہ یہ دونوں فوجی تان تان کے علاقے میں کیپ دارہ کے قریب ایک چٹانی مقام پر ہونے وال’’افریقن لائن 2026‘‘ مشق کے دوران لاپتہ ہوئے۔

(جاری ہے)

مراکش اور امریکا کی افواج نے مشق میں شریک دیگر ممالک کے ساتھ مل کر فوری طور پر مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا، جس میں زمینی، فضائی اور بحری وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ادھر،یو ایس افریقہ کمانڈ نے بھی بیان میں تصدیق کی ہے کہ تلاش کا عمل جاری ہے اور اس میں امریکی، مراکشی اور اتحادی افواج حصہ لے رہی ہیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :