سعودی عرب کے بیشترعلاقوں میں جمعے تک بارش کا امکان

پیر 4 مئی 2026 11:04

سعودی عرب کے بیشترعلاقوں میں جمعے تک بارش کا امکان
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2026ء) سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ جمعے تک بارش کا امکان ہے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے ایکس اکائونٹ پر بیان میں کہا ہے کہ عسیر، جازان، الباحہ، مکر مکرمہ، ریاض، قصیم، حائل، مدینہ منورہ، تبوک، الجوف، الشرقیہ اور حدود الشمالیہ میں بارش اور ساحلی مقامات پر اونچی لہروں جبکہ بدھ تک حدود الشمالیہ کے علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

مرکز نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ویب سائٹ، سوشل میڈیا اور انوا ایپلی کیشن کے ذریعے متوقع موسمی صورتحال کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹس اور انتباہات پرعمل درآمد کریں۔