پنجاب میں خسرہ سے بچا وکیلئے حفاظتی اقدامات سے متعلق درخواست پر سماعت ملتوی

پیر 4 مئی 2026 12:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2026ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں خسرہ سے بچا وکے لیے حفاظتی اقدامات سے متعلق درخواست پر سماعت 13 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری صحت پنجاب اور سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر کو نوٹس جاری کر دیے اور متعلقہ ریکارڈ طلب کر لیا۔ عدالت نے حکومتی اقدامات، ویکسی نیشن صورتحال اور ہسپتالوں میں سہولیات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس ملک اویس خالد نے مفاد عامہ کی تنظیم جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خسرہ سے بچاو کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سال 2026 میں خسرہ سے متعلق نئے الرٹس سامنے آئے ہیں ، ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے، صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن مہم اور ایمرجنسی ہیلتھ پلان شروع کیا جائے، جبکہ عوامی آگاہی مہم بھی چلانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔