تین دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں 11ہزار روپے سے زائد کا بڑا اضافہ

عالمی بازار میں سونے کا بھا ئو111 ڈالر اضافے سے 4666 ڈالر فی اونس ہوگیا

بدھ 6 مئی 2026 15:45

تین دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں 11ہزار روپے سے زائد کا بڑا اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) تین دن کمی کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 11 ہزار 100 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے ہو گئی۔اسی طرح 10 گرام سونا 9 ہزار 517 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 19 ہزار 206 روپے کا ہو گیا۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں سونا 111 ڈالر کے اضافے کے بعد 4666 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 223 روپے بڑھ کر 8072 روپے ہوگئی۔ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں جاری تنازعات، موجودہ اور ممکنہ نئے ٹیرف اور سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونا اب بھی سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جا رہا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ دیگر اجناس کی طرح سونے کی قیمتیں جس رفتار سے بڑھتی ہیں، اسی تیزی سے گرنے کا خدشہ بھی موجود رہتا ہے۔