وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے قومی و عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے معرکۂ حق میں کامیابی پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کو دلی مبارکباد پیش کی

بدھ 6 مئی 2026 13:56

وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے قومی و عسکری قیادت کو خراجِ تحسین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) وفاقی وزیرِ برائے صحت سید مصطفیٰ کمال نے قومی و عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے معرکۂ حق میں کامیابی پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اس تاریخی کامیابی نے نہ صرف پاکستان کی عالمی اہمیت کو اجاگر کیا بلکہ سفارتی محاذ پر بھی ملک کے لیے نئی راہیں ہموار کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی قومی اتحاد، مضبوط قیادت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی مظہر ہے۔ وزیرِ صحت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بڑے چیلنج کے مقابلے میں سرخرو فرمایا اور قومی قیادت کو عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک کی قیادت کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور پاکستان کو ترقی، استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھے۔\932