فوڈ گرین سینٹرعارفوالہ ،20کروڑ 42لاکھ روپے گند م خر دبرد کیس،8سال بعد فوڈ انسپکٹر اور چوکیدار گرفتار

بدھ 6 مئی 2026 19:21

فوڈ گرین سینٹرعارفوالہ ،20کروڑ 42لاکھ روپے گند م خر دبرد کیس،8سال بعد ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) اینٹی کرپشن کی ایک ٹیم نے چھاپہ مار کر 20کروڑ 42لاکھ روپے گند م خر دبرد کیس میں مفرور فوڈ انسپکٹرمحمد افضل اور چوکیدار معین اخترکو گرفتار کر لیا ملزموں نے 26اپریل 2018میں فوڈ گرین سینٹر عارفوالہ سے 1349.53میڑک ٹن گند م خر د برد کر لی تھی جس پر اینٹی کرپشن کی ایک ٹیم نے انکوائر ی کے بعد دونو ں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا ۔

(جاری ہے)

اور ملزم پچھلے 8سال سے مفرور تھے اور اینٹی کرپشن پاکپتن سرکل کے درج اس مقدمہ کو انکوائری برائے انکوائر ی کے عمل میں رکھا گیا اور ملزم مفرور رہے اب ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں جوڈیشل ایکشن کی منظوری دے کر گرفتاری کا حکم دیا گیا جس پر اینٹی کرپشن پاکپتن کی ایک ٹیم نے کاشف حسین ہاشمی کی قیاد ت میں چھاپہ مار کر دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :