فون پر کسی شخص کے ساتھ رابطوں کا شک‘،سفاک شخص نی16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

بدھ 6 مئی 2026 13:15

فون پر کسی شخص کے ساتھ رابطوں کا شک‘،سفاک شخص نی16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) راولپنڈی کے تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں سولہ سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا۔سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے لڑکی کے قتل کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔انہوں نے کہا کہ ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جب کہ واہ کینٹ پولیس موقع پر موجود ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑکی کے والد نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا، تاہم واقعہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔حکام نے کہا کہ فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، راولپنڈی پولیس نے کہا کہ ملوث ملزم/ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔پولیس ذرائع نے کہا کہ والد نے بیٹی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا، والد کو شک تھا کہ بیٹی فون پر کسی سے رابطے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :