ہنی ٹریپ اسکینڈل بے نقاب، خواتین سمیت 4ملزمان گرفتار

پیر 4 مئی 2026 17:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2026ء) ہنی ٹریپ کا ایک بڑا اسکینڈل بے نقاب ہو گیا، جس میں کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2خواتین سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق چند روز قبل کاہنہ کے علاقے میں عاشق نامی شخص کو ملزمان نے ٹریپ کر کے لوٹا تھا۔

(جاری ہے)

ایس پی ماڈل ٹائون اسد علی کے مطابق خواتین معصوم شہریوں کو اپنے چنگل میں پھنساتی تھیں اور ملنے کے بہانے بلا کر انہیں حبس بیجا میں رکھ کر بھاری رقم کا مطالبہ کیا جاتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے چند روز قبل عاشق نامی شہری کو پھنسا کر اس سے آن لائن رقم بھی ہتھیائی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ذیشان، مدثر، سمیرا اور نورین شامل ہیں جبکہ اس گروہ میں مزید کتنے افراد شامل ہیں اور انہوں نے کتنے لوگوں کو لوٹا ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق عوام کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :