بیجنگ بین الاقوامی آٹوموبائل نمائش اختتام پذیر، عالمی ریکارڈ قائم

شرکاکا چین کی آٹو موبائل صنعت کے مستقبل کے حوالے سے بھرپور امید کا اظہار

پیر 4 مئی 2026 19:00

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2026ء) بیجنگ بین الاقوامی آٹوموبائل نمائشاختتام پذیر ہو گئی، جس میں متعدد عالمی ریکارڈ قائم ہوئے جبکہ شرکانے چین کی آٹو موبائل صنعت کے مستقبل کے حوالے سے بھرپور امید کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن نے بتایا کہ 10 روزہ یہ نمائش 24 اپریل کو "ذہانت کا مستقبل کے عنوان کے تحت شروع ہوئی اور اس نے اپنے حجم کے لحاظ سے ایک نیا عالمی معیار قائم کیا۔یہ نمائش 3 لاکھ 80 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر دو مقامات پر منعقد ہوئی، جس میں 1451 گاڑیاں پیش کی گئیں، جن میں 181 پہلی بار پیش کی جانے والی اور 71 تصوراتی گاڑیاں شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :