آسٹریلیا میں بچوں کو موٹاپے سے بچانے کے دس سالہ پروگرام پر عملدرآمد شروع
وکٹوریا اور ویسٹرن آسٹریلیامیں 60ہزار بچوں اور ان کے والدین پر توجہ مرکوز کی جائے گی،رپورٹ
پیر 4 مئی 2026 19:00
(جاری ہے)
10 سال تک جاری رہنے والے اس پروگرام کا مقصد بچوں اور ان کے والدین میں موٹاپے کے خطرناک رجحانات کو کم کرناہے ۔
اس پروگرام میں دو طویل مدتی ہمہ گیر مطالعات کو یکجا کیا گیا ہے ۔ایم سی آر آئی کی پروفیسر میلیسا ویک جو اس پروگرام کی نگرانی میں معاونت کریں گی ،نے کہا ہے کہ بچپن میں دل کی اچھی صحت کسی شخص کی زندگی بھر میں دائمی بیماری کے خطرے کو کم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ پروگرام میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ کیا رات کو جلدی سونے ، والدین کی طرف سے وزن میں کمی کیاقدا مات، سکول میں بلڈ پریشر کی سکریننگ اور جسم کوتوانا بنانے والی جسمانی سرگرمیاں بچوں کی طویل مدتی صحت کے نتائج کو بہتر بنا سکتی ہیں۔پروفیسر میلیسا ویک نے کہا کہ ہم کارڈیو میٹابولک امراض کے خطرے کے عوامل جانتے ہیں یعنی یہ کہ وزن میں غیر صحت بخش اضافہ، ہائی بلڈ پریشر، کم جسمانی سرگرمی اور کم نیند اکثر پرائمری سکول کے دور میں شروع ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام موٹاپے کی بڑھتی ہوئی شرحوں اور متعلقہ دائمی بیماریوں کو کم کرنے کا ایک نادر موقع ہو سکتا ہے جن میں دل کے امراض ، ذیابیطس اور گردے کی بیماریاں شامل ہیں جن پر آسٹریلیا کو سالانہ 23 بلین آسٹریلوی ڈالر (تقریبا 16.54 بلین امریکی ڈالر)سے زیادہ خرچ کرنا پڑتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران نے کویت میں پاسدارانِ انقلاب کے چار اہلکاروں کی گرفتاری کی تصدیق کردی
-
ایرانی حملے کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے ایندھن کا اخراج ہوا، جہاز عمان میں لنگر انداز ہے،ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی
-
امریکی جنرل ڈین کین کا ایران کیخلاف فتح کا لفظ استعمال کرنے سے گریز
-
جنگ بندی کی غیریقینی صورتحال کے باعث ایرانی فوج ہائی الرٹ ہے
-
امریکا کا بھارتی آن لائن فارمیسی کے خلاف بڑا ایکشن، 13 افراد پر ویزا پابندیاں عائد
-
ٹرمپ کا گولڈن ڈوم منصوبہ امریکا کو کھربوں ڈالرز میں پڑنے کا امکان
-
ایران جنگ پر29 ارب ڈالرز خرچ ، امریکی فوج نے مزید 1.5ٹریلین ڈالرز مانگ لئے
-
امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی تنقید مسترد، ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد کی مہر لگا دی
-
بھارت، جہیز میں سونے کی چین نہ ملنے پر دلہن کو قتل کر دیا گیا
-
آبنائے ہرمز میں چینی سپر ٹینکر کی نقل و حرکت
-
وزیرِاعظم پروگرام برائے انسدادِ ہیپاٹائٹس سی کے سافٹ لانچ سے اس مرض کے خاتمے کی ابتدا ہو گئی ، سید مصطفی کمال
-
سوڈان کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.