ایف آئی اے ملتان کی کارروائی، اشتہاری گرفتار

پیر 4 مئی 2026 20:12

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2026ء) فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان نے لاکھوں روپے کے خورد برد میں ملوث اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے ملتان کی کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ملتان زون حمادالرحمٰن کی ہدایات پر ادارے کے ایف ای اے کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم محمد یاسین ولد محمد بخش کو ملتان سے گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق ملزم طویل عرصے سے مفرور تھا۔ ملزم پر ڈھوڈک پاور پلانٹ اسکینڈل میں 97 لاکھ روپے کی خورد برد کا الزام ہے۔ترجمان کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ بدعنوان عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :