بحری جہاز میں ہنٹا وائرس سے مزید دو افراد متاثر، 150 تاحال محصور
منگل 5 مئی 2026 10:02
(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی بحری جہاز پر سوار ہلاک ہونے والی ڈچ خاتون کا ٹیسٹ بھی پازیٹیو آیا تھا۔
طبی اداروں کا کہنا ہے مرنے والے دوسرے دو افراد کے بارے میں یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ان کی موت بھی اسی وائرس کی وجہ سے ہوئی۔ہنٹا وائرس سے سانس لینے میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں اور یہ جان لیوا بھی ہو سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہنٹا وائرس کا تعلق چوہوں سے ہے اور وہیں پر پھیلتا ہے جہاں چوہے رہتے ہوں اور ان کی گندگی کے ذرات خشک ہونے پر ہوا میں شامل ہو جائے تو سانس کے ساتھ جسم کے اندر جا سکتے ہیں۔تاہم ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ وائرس انسانوں کے درمیان آسانی سے نہیں پھیلتا۔وائرس کا شکار ہونے کے بعد علاج کے لیے کوئی خاص دوائیں موجود نہیں اس لیے توجہ ایسی چیزوں پر دی جاتی ہے جو بیماری کو بڑھنے سے روک سکیں جن میں مریضوں کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا بھی شامل ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اس وائرس سے وسیع پیمانے پر خطرات کم ہیں اور اس پر بہت زیادہ گھبرانے یا سفری پابندیاں لگانے کی ضرورت نہیں ہے، تاہم جزیرہ نما ملک کیپ وردے کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے احتیاط کے طور پر ڈچ جہاز ایم وی ہانڈیس کو بندرگاہ تک جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ابھی تک بحری جہاز پر سوار مسافروں میں سے سات میں ہنٹا وائرس کے کیس سامنے آ چکے ہیں جن میں سے دو کی لیبارٹری سے باقاعدہ تصدیق ہو چکی ہے جبکہ پانچ کے بارے میں ابھی تک صورت حال واضح نہیں ہے۔ نیدرلینڈز کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ بحری جہازتین ہفتے قبل ارجنٹائن سے روانہ ہوا تھا جس میں 150مسافر سوار ہیں اور اب تک اس کے تین مسافر ہلاک ہو چکے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران نے کویت میں پاسدارانِ انقلاب کے چار اہلکاروں کی گرفتاری کی تصدیق کردی
-
ایرانی حملے کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے ایندھن کا اخراج ہوا، جہاز عمان میں لنگر انداز ہے،ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی
-
امریکی جنرل ڈین کین کا ایران کیخلاف فتح کا لفظ استعمال کرنے سے گریز
-
جنگ بندی کی غیریقینی صورتحال کے باعث ایرانی فوج ہائی الرٹ ہے
-
امریکا کا بھارتی آن لائن فارمیسی کے خلاف بڑا ایکشن، 13 افراد پر ویزا پابندیاں عائد
-
ٹرمپ کا گولڈن ڈوم منصوبہ امریکا کو کھربوں ڈالرز میں پڑنے کا امکان
-
ایران جنگ پر29 ارب ڈالرز خرچ ، امریکی فوج نے مزید 1.5ٹریلین ڈالرز مانگ لئے
-
امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی تنقید مسترد، ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد کی مہر لگا دی
-
بھارت، جہیز میں سونے کی چین نہ ملنے پر دلہن کو قتل کر دیا گیا
-
آبنائے ہرمز میں چینی سپر ٹینکر کی نقل و حرکت
-
وزیرِاعظم پروگرام برائے انسدادِ ہیپاٹائٹس سی کے سافٹ لانچ سے اس مرض کے خاتمے کی ابتدا ہو گئی ، سید مصطفی کمال
-
سوڈان کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.