ویتنام ، بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ، ڈرائیورہلاک

منگل 5 مئی 2026 10:21

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) ویتنام کے جنوبی شہر ڈونگ نائی میں بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے پیش آیا جب بس ہو چی منہ سٹی-لونگ تھانہ-داؤ جئی ایکسپریس وے پر نہون تراچ وارڈ کے علاقے میں اسی سمت جانے والے ٹریکٹر ٹرالر کے پیچھے جا ٹکرائی۔تصادم سے بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جس سے ڈرائیور موقع پر ہلاک اور کنڈیکٹر شدید زخمی ہو گیا۔