دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں زبردست سرگرمی

نئی ، زیر تعمیر پراپرٹیز اور ری سیل پراپرٹیز دونوں کی خرید و فروخت میں نمایاں اضافہ

منگل 5 مئی 2026 10:55

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) اپریل 2026 کے دوران دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں زبردست سرگرمی دیکھنے میں آئی، جہاں مجموعی طور پر 14,080 پراپرٹی ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی گئیں۔دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں نئی تعمیر شدہ یا زیر تعمیر پراپرٹیز اور ری سیل پراپرٹیز دونوں کی خرید و فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

اس ماہ کی مجموعی مالیت تقریبا 48.40 ارب درہم رہی جو مارکیٹ میں مضبوط سرمایہ کاری کے رجحان کی نشان دہی کرتی ہے۔دبئی میں نئی تعمیر ہونے والی پراپرٹی سیلز میں سب سے زیادہ سرگرمی دیکھی گئی، جہاں مجموعی طور پر 10,276 ٹرانزیکشنز ہوئیں اور ان کی مالیت 27.51 ارب درہم رہی۔دوسری جانب موجودہ یا تیار شدہ پراپرٹی مارکیٹ بھی فروخت ہوتی رہی جہاں 3,804 ٹرانزیکشنز ہوئیں اور ان کی مجموعی مالیت 20.89 ارب درہم ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :