ملتان ،عدالت نے عصمت دری کے مقدمے میں دو مجرمان کو عمر قید اورجرمانے کی سزا سنا دی

منگل 5 مئی 2026 15:39

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) ملتان کی سیشن عدالت نے عصمت دری کے مقدمے میں دو مجرمان کو عمر قید اورجرمانے کی سزا کا حکم دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر عصمت دری کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرمان عبدالرحمٰن اور محمدحسن محمود کوعمر قید اور اڑھائی ،اڑھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔

(جاری ہے)

مجرمان نے سال 2024 میں شاہ رکن عالم کالونی کے ای بلاک سے ایک خاتون کواغواء کرکے فاطمہ جناح ٹاؤن میں لے گئے اور وہاں عصمت دری کیساتھ اس کی نازیبا ویڈیوزبھی بنا لیں تھیں۔وومن پولیس نے سٹیشن میں وقوعہ کا مقدمہ 09/2024 بجرم 365B/375A/386/292ت پ درج کرکے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا،جس پر عدالت کی جانب سے مجرمان عبدالرحمٰن اور محمد حسن محمود کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔