لاہور ہائیکورٹ نے مختلف اضلاع کے انسپکشن ججز مقرر کر دیے

منگل 5 مئی 2026 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) لاہور ہائیکورٹ نے 35 ججز کو مختلف اضلاع کے انسپکشن ججز مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت چیف جسٹس عالیہ نیلم لاہور سمیت تمام اضلاع کی انسپکشن جج ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عابد عزیز شیخ راولپنڈی، جسٹس صداقت علی خان سرگودھا، جسٹس شہباز رضوی گوجرانوالہ اور جسٹس فیصل زمان ملتان کے انسپکشن جج مقرر کیے گئے ہیں۔

اسی طرح جسٹس مسعود عابد نقوی فیصل آباد، جسٹس مرزا وقاص ساہیوال، جسٹس چوہدری محمد اقبال شیخوپورہ اور جھنگ جبکہ جسٹس شہرام سرور بہاولپور اور اوکاڑہ کے انسپکشن جج ہوں گے۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی بہاولنگر، جسٹس جواد حسن اٹک، جسٹس طارق سلیم شیخ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جسٹس مزمل اختر شبیر خانیوال کے انسپکشن جج مقرر کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مزید برآں جسٹس فاروق حیدر قصور اور جہلم، جسٹس محمد وحید خان حافظ آباد اور ننکانہ صاحب، جسٹس رسال حسن نارووال، جسٹس عاصم حفیظ پاکپتن، جسٹس صادق محمد رحیم یار خان جبکہ جسٹس احمد ندیم ارشد بھکر، میانوالی، ڈی جی خان اور مظفرگڑھ کے انسپکشن جج ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس طارق ندیم لودھراں، جسٹس امجد رفیق راجن پور، جسٹس عابد حسین چھٹہ چکوال اور خوشاب، جسٹس انوار حسین وہاڑی، جسٹس علی ضیا باجوہ گجرات اور جسٹس سلطان تنویر احمد سیالکوٹ کے انسپکشن جج مقرر کیے گئے ہیں۔