آزاد کشمیرمیں 1 لاکھ نوجوانوں کو روز گار فراہم کریں گے،اس پراجیکٹ کا آغاز مظفرآباد میں دس ہزار نوجوان کو مضبوط کرنے سے کریں گے،امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر

منگل 5 مئی 2026 16:47

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر مشتاق خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر 1لاکھ نوجوانوں کو روز گار فراہم کریں گے ۔اس پراجیکٹ کا آغاز مظفرآباد میں دس ہزار نوجوان کو مضبوط کرنے سے کریں گے ۔جس میں مرکزی امیر جماعت نعیم الرحمن مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔پاکستان میں 15لاکھ نوجوان ہمار ے اس بنو قابل پروگرام کے زریعے تربیت کے عمل سے گزر رہے ہیں وہ اپنی اکانومی کو خود ترتیب دے رہے ہیں اس پروگرام کو لانچ کر کے نوجوانوں کے بند گلی سے نکالیں گئے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر ضلع مظفرآباد راجہ آفتاب خان ،صدرالخدمت فاونڈیشن ضلع مظفرآباد خواجہ ظہیر احمد ،امیر حلقہ کوٹلہ سید منظور علی شاہ اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی سٹی مظفرآباد نعیم الرحمن صدیقی کے ہمراہ سنٹرل پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کا تحریک آزادی کشمیر میں نمایاں کردا ررہا ہے ۔

(جاری ہے)

تحریک ہمارے دل و دماغ میں ہے ۔ہمارے نوجوانوں نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہمارے 6لاکھ نوجوان تحریک انداز میں یوتھ کے لیے کام کررہے ہیں ۔پاکستان میں 6فیصدجبکہ آزاد کشمیر 46فیصد نوجوان بیروز گاری کا شکار ہیں جسکے باعث پریشانی میں مبتلا ہیں ایسے میں ہم تحریک اور قومی حوالے سے کردار ادا کریں گئے ۔تاریخ کے اس نازک موڑ پر نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی کے لیے بنو پروگرام کے ذریعے آگے بڑھنے کا موقع فراہم کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ میں اس پروگرام کو قومی اہداف کیا تو شروع کریں گے تاکہ کوئی طاقت نوجوانوں کو مقصد سے دور نہ کرئے یہ صبح آزادی کا پروگرام ہے جسے تھپڑوں کی نذر نہیں ہونے دیں گے اس پروگرام کے ذریعے نوجوان لیڈ کرنے والا بنے گا جس سے قومی اہداف کا حصول یقینی بنانے میں مدد ملے گی ۔ڈاکٹر مشتاق خان نے کہا کہ میڈیا نے ہمارے مثبت اقدامات کو ہمیشہ بھرپور انداز میں اجاگر کیا جس سے آگاہی حاصل ہوئی ۔

انہوں نے کہا بنو قابل پروگرام کو سیاسی وبرداریوں کی تقسیم سے بالا تر ہو کر نوجوانوں کے لیے قابل عمل بنائیں گے نوجوان بچے ،بچیاں بلا تفریق ہمارے پورٹل کے ذریعے اپلائی کر سکتے ہیں ۔ٹریننگ کی مدت تین ماہ ہو گی اس سلسلے میں ڈیجیٹل لیب فائل کر لی گئی ہیں ۔ہر ہفتہ میں دو دو گھنٹے کی دو کلاسسز ہوں گی ۔کوالیفائیڈ لوگ تربیت دیں گے ۔ایک لیب ایک ہزار نوجوانوں کو تربیت دے گی سرکاری پرائیویٹ اداروں نے جہاں بھی سہولیات میسر ہوں گی اس پروگرام کو آگے بڑھائیں گے ۔