سِنرجی ایڈورٹائزنگ مسلسل دوسری مرتبہ’ AFAA بریلیئنس ایوارڈز‘حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی ایجنسی بن گئی
عمر جمشید
منگل 5 مئی 2026
16:38
ایشین فیڈریشن آف ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشنز کے زیرِ اہتمام دیے جانے والے بریلیئنس ایوارڈز کا فیصلہ بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل جیوری کرتی ہے اور ان کیمپینز کو سراہا جاتا ہے جو تخلیقی معیار کے ساتھ ساتھ قابلِ پیمائش کاروباری نتائج بھی فراہم کریں۔
(جاری ہے)
یہ ایوارڈز ایشیا کی سب سے زیادہ مسابقتی انڈسٹری اعزازات میں شمار کیے جاتے ہیں اور ایسے کام کے اعتراف میں دئیے جاتے ہیں جو صرف آئیڈیاز ہی نہیں بلکہ حقیقی نتائج بھی فراہم کرتا ہے۔
سنرجی گروپ کی مسلسل کامیابی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ ایسی اعلیٰ اثر والی کیمپینز پیش کرنے کی مستقل صلاحیت رکھتا ہے جو مؤثر قصہ گوئی کو ڈیٹا پر مبنی کارکردگی کے ساتھ یکجا کرتی ہیں۔ یہ کامیابی ایجنسی کی بڑھتی ہوئی علاقائی مسابقتی حیثیت کو نمایاں کرتی ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اس کے کردار کو بھی واضح کرتی ہے۔
سِنرجی گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر،احمد حسین کپاڈیا نے اس سنگِ میل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:”یہ کامیابی ہمارے لیے انتہائی منفرد اہمیت رکھتی ہے۔ تقریباً تین دہائی قبل، جب، سِنرجی گروپ کی بنیاد رکھی گئی تھی، اُس وقت ہمارے پاس ایک واضح وژن تھا کہ ہمیں کہاں پہنچنا ہے۔ آج پاکستان کی واحد ایجنسی کے طور پر مسلسل دو سال تک AFAA بریلیئنس ایوارڈ حاصل کرنا ہمارے لیے نہ صرف باعث ِفخر لمحہ ہے بلکہ اُس سفر کی یاد دہانی بھی ہے۔ یہ اعزاز ہماری ٹیم کے نام ہے جن کی لگن اور جذبہ مسلسل حدود عبور کرنے کی ترغیب دیتا ہے، اور یہ پاکستان کی تخلیقی صنعت کی علاقائی سطح پر بڑھتی ہوئی مضبوطی کی بھی عکاسی کرتا ہے۔“
اگرچہ پاکستان نے برسوں سے AFAA پلیٹ فارم پر اپنی موجودگی برقرار رکھی ہے، تاہم اس نوعیت کی مسلسل کامیابیاں انتہائی کم دیکھنے میں آتی ہیں۔سِنرجی گروپ کی مسلسل پذیرائی اس کی کارکردگی میں تسلسل کو اجاگر کرتی ہے اور اسے ایشیا کی صفِ اول کی ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں میں نمایاں مقام دیتی ہے۔ یہ کامیابی عالمی سطح پر پاکستانی تخلیقی کام کی بڑھتی ہوئی پہچان کی نشاندہی کرتی ہے، خصوصاً اُن مارکیٹس میں جہاں مؤثرنتائج اور طویل مدتی اثرات کو معیارِ برتری سمجھا جاتا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
معروف قانون دان ناصر عباس چوہان کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا کے نوجوان اینکرز اور اوورسیز پاکستانی شخصیت کے اعزاز میں عشائیہ
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پاکستان میں بیلاروس کے سفیر آندرے میتلیسا کی ملاقات
-
امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
-
پاکستان سنی تحریک کا مکہ معاہدے کا خیرمقدم
-
پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ سے معروف شخصیات کی ملاقات، پاک امریکہ تعلقات اور کاروباری روابط پر گفتگو
-
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبہ بھر میں کچی رسیدوں کے اجرا ء پر مکمل پابندی عائد کر دی
-
بٹگرام میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا گیا، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "اپنا کھیت، اپنا روزگار" پروگرام کے تحت منڈی بہاؤالدین کے خوش نصیب کسانوں میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم
-
ڈاکٹرنبیحہ علی کے شوہر حارث کھوکھر نے طلاق واپسی اور صلع کی خبروں کی تردید کردی
-
لاہور، کاہنہ میں بہیمانہ تشدد کرکے خاتون کو قتل کرنے والے ملزموں کو گرفتار کر لیا
-
تھانہ موسیٰ خیل پولیس کی کاروائی، 5 جواری گرفتار،
-
سماءنیوز سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں پر تشویش، پی ایف یو جے ایف ای سی رکن کا عالمی صحافتی تنظیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.