خواتین اور بچے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ریڈ لائن ہیں،ڈی پی او

منگل 5 مئی 2026 18:04

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) ضلع مظفرگڑھ میں سال 2026ء کے پہلے 4 ماہ میں ابتک وومن ہراسمنٹ کے 2700 سے زائد کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،ایسے بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،اس لیے مظفرگڑھ پولیس نے اس حوالے سے اپنی نوعیت کی پہلی بڑی آگاہی مہم شروع کردی ہے،تاکہ طالبات،کام کرنے والی خواتین اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے،ان خیالات کا اظہار مظفرگڑھ پولیس کے زیراہتمام "NEVER AGAIN " FROM AWARENESS TO ACTION " کے عنوان سے ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ کی سربراہی میں ہونے والے سیمینار میں ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ،ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری اجمل خان چانڈیہ،بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ جینڈر سٹڈی ڈاکٹر مرید حسین،ڈاکٹر طاہرہ رفیق،راشدہ محمود(سانج فرید،فرحت جہانگیر اور مختلف سماجی اداروں کے نمائندگان و سول سوسائٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی،اس موقع پر مختلف سکولز،کالجز،نرسنگ سکولز کی طالبات اور اساتذہ کو سیمینار کے حوالے سے اگاہی دی گئی جبکہ سکولز کے بچوں نے اس میسج پر آگاہی خاکہ پیش کیا،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ کسی مظلوم خاتون یا بچے پر ظلم نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

\378