انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے، اسلام آباد ایئرپورٹ فائر اسٹیشن میں تقریب، اہلکاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین

منگل 5 مئی 2026 23:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2026ء) انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے کے موقع پر اسلام آباد ایئرپورٹ کے فائر اسٹیشن میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز کے اہلکاروں کی جرات، لگن اور پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر آفتاب گیلانی نے ایئرپورٹ کی ایئر فائر اینڈ ریسکیو ٹیم (ARFF) کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاری کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ایوی ایشن سیفٹی اور ہنگامی صورتحال میں بروقت ردعمل فائر فائٹرز کی شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے۔انہوں نے گھکڑ پلازہ سانحہ 2008 کے شہداء اور پی اے اے کے شہید اہلکاروں شہید عابد اور شہید رضوان کو خصوصی طور پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں فائر سروس کے لیے فخر اور مشعلِ راہ ہیں۔

(جاری ہے)

چیف آپریٹنگ آفیسر نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ سے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے فائر فائٹرز اپنی ذمہ داریاں جذبے اور لگن کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری اور بہترین ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، تاکہ مسافروں کی حفاظت اور ایوی ایشن سیفٹی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :