Live Updates

ایران سفارتکاری کی طرف آئے،برطانوی وزیرِ اعظم

گلف میں اپنے شراکت داروں کے دفاع کی حمایت جاری رکھیں گے،بیان

منگل 5 مئی 2026 23:27

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے متحدہ عرب امارات پر ایرانی ڈرون اور میزائل حملے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی بڑھنے سے بچنے کے لیے ایران سفارت کاری کی طرف آئے۔کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ کشیدگی کو ختم ہونا چاہیے اور ایران کو بامقصد مذاکرات میں شامل ہونے کی ضرورت ہے۔برطانوی وزیرِ اعظم نے کہا کہ گلف میں اپنے شراکت داروں کے دفاع کی حمایت جاری رکھیں گے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات