جمعیت علماء اسلام کی کا ل پر 6مئی کو پنجگور میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی جائے گی، مولانا مفتی مولا بخش
منگل 5 مئی 2026 22:03
(جاری ہے)
جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحلیم نے گزشتہ روز کوئٹہ میں جمعیت کے صوبائی مجلس شوری کے اجلاس کی تفصیلات اور فیصلوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ صوبائی جماعت کے کال پر حکومت کی جانب سے دینی مدارس کے خلاف کاروائی کے رد عمل میں کل بروز بدھ 6مئی کو پنجگور میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی احتجاجی مظاہرے کیلئے ریلی صبح 11 بجے مسجد نورالاہی بازار سے روانہ ہوگا اور مختلف شاہراہوں سے گزرتا ہوا بسم اللہ چوک پہنچے گا۔۔اجلاس سے اتحاد المدارس کے سربراہ اور جمعیت علماء اسلام کے سرپرست اعلی مفتی مکران حضرت مولانا مولابخش، ضلعی امیر حافظ محمد اعظم، جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحلیم، خطیب مکران مولانا علی احمد، حاجی عطاء اللہ بلوچ، مولانا عبدالحمید مدنی، مولانا حافظ رشید احمد، قاضی عبدالغفور، تحصیل امیر مولانا مقبول احمد اور دیگر علماء کرام اور سینئر رہنماؤں نے خطاب کیا اور احتجاج کے حوالے سے تجاویز پیش کئے۔ مفتی مکران حضرت مولانا مولابخش اور جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کی جانب سے دینی مدارس کے خلاف کاروائی ان کی ان کی ذہنی پسطائیت اور اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے پہلا قدم ہے جوکہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا۔ حکومت کے اس دین دشمن اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہنی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ان کو سیل کرنے کا خواب کھبی پورا نہیں ہوگا۔ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کے پشت پر لاکھوں طلبائ اور علما کرام کھڑے ہیں جوکہ اپنے قائد کے حکم کے منتظر ہیں مرکزی یا صوبائی جماعت کی جانب سے احتجاج کے حوالے سے جو کال آئیگا اسی کے مطابق اپنا شیڈول ترتیب دیں گے انہوں نے کہا کارکن الرٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ہرقسم کے احتجاج کیلئے تیار رہیں۔ انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ کل ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرکے اپنے دین دوستی کا ثبوت دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا کی معروف جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر افسوس
-
لفٹ گرنے سے 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقدمہ درج
-
خواجہ عمران نذیر کی حج تربیتی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
-
پنجاب میں ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم پ کریک ڈاؤن، 13 افراد گرفتار
-
گورنرپنجاب سے ڈی ایس پیز کی ملاقات، شہداء کو خراج عقیدت
-
آپریشن بنیان مرصوص دنیا کی افواج کے لیے اسٹیڈی کیس بن چکا ہے،وزیراطلاعات پنجاب
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
مئی 2025ء کو بھارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.