Live Updates

ہائبرڈ گاڑیوں کے پارٹس پر5 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے ، سیلزٹیکس کم کرکے 9 فیصد کرنیکی سفارش

منگل 5 مئی 2026 20:50

ہائبرڈ گاڑیوں کے پارٹس پر5 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے ، سیلزٹیکس کم کرکے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) آٹو سیکٹر کے لئے اضافی کسٹم ڈیوٹی کے خاتمے اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی تجویز دی گئی ہے ، نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت ڈیوٹیز میں مرحلہ وار کمی کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق بیٹری الیکٹرک کے ساتھ دیگر نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کو بھی پالیسی میں شامل کرنے کی تجویز ہے، ہائبرڈ گاڑیوں کے پارٹس پر 5فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے اور ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کم کر کے 9فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آٹو پارٹس پر کسٹم ڈیوٹی 5فیصد، اسمبلڈ یونٹس پر 10فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے، سی کے ڈی کٹس پر 5سے 10فیصد تک کسٹم ڈیوٹی مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔الیکٹرک بائیکس، رکشوں، گاڑیوں کو بعض ڈیوٹی شرائط سے استثنیٰ دینے کی سفارش ہے، مقامی اسمبل ای وی گاڑیوں کو درآمدی مکمل تیار گاڑیوں پر ترجیحی تحفظ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔مقامی طور پر تیار گاڑیوں کیلئے نیشنل ایوریج ٹیرف 6 فیصد سے کم رکھنے، پیٹرول پر چلنے والی مکمل تیار درآمدی گاڑیوں پر ٹیرف میں مرحلہ وار کمی کی تجویز ہے۔ حکومت کی جانب سے آٹو سیکٹر مراعات کو مرحلہ وار نارمل رجیم میں منتقل کرنے کا پلان ہے۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :