سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ایک دوسرے کے ماتحت نہیں جبکہ ہم پلہ عدالتیں ہیں ،سپریم کورٹ
بدھ 6 مئی 2026 16:39
(جاری ہے)
سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ دونوں عدالتیں ایک دوسرے کے دائر اختیار کا احترام کرتے ہوئے فیصلے کریں گی، آرٹیکل 199 کے تحت دائر آئینی درخواستوں کی اپیلیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی جبکہ عام سول اور ریگولر اپیلوں کا اختیار بدستور سپریم کورٹ کے پاس رہے گا۔
فیصلے میں بتایا گیا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد وفاقی آئینی عدالت کو خصوصی آئینی دائرہ اختیار حاصل ہے، ہائی کورٹ کے آئینی نوعیت کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں وفاقی آئینی عدالت منتقل تصور ہوں گی، کرایہ داری اور بعض خاندانی معاملات وفاقی آئینی عدالت کے اختیار سے مستثنا ہوں گے۔سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کے مشترکہ فیصلے سے متعلق مقدمات ڈی کلب کرنے کا حکم دے دیا جبکہ سول نوعیت کی اپیلیں سپریم کورٹ میں ہی زیر سماعت رہیں گی، آئینی درخواست سے متعلق اپیل وفاقی آئینی عدالت منتقل کرنے کا حکم دیا گیا۔فیصلے کے مطابق توہین عدالت کے مقدمات متعلقہ عدالت ہی سنے گی جس کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی ہو، سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی سے متعلق توہین عدالت کی کارروائی سپریم کورٹ میں چلے گی، توہین عدالت کا اختیار عدالت کے وقار اور عملداری سے جڑا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مغربی بنگال میں بی جے پی کی انتخابی فتح کے بعد بدامنی، چار افراد ہلاک
-
ٹیکنو نے پاکستان میں 7000mAh بیٹری اور مضبوط ڈیزائن کی نمایاں خصوصیات کیساتھ SPARK 50 متعارف کرا دیا
-
ایران امریکہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت کا اثر؛ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 10 فیصد تک گرگئیں
-
مذاکرات حساس مرحلے میں داخل، امریکہ کی 14 نکاتی امن تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ایران کی تصدیق
-
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سملی ڈیم کی توسیع کے لئے قابل عمل پلان طلب کر لیا
-
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا
-
معرکہ حق پاکستان کی فیصلہ کن عسکری برتری اور فولادی قومی اتحاد کا ناقابل تردید ثبوت ہے،وزیر دفاع
-
وزیراعظم کا امریکی صد ر کے آبنائے ہرمز میں ’’پروجیکٹ فریڈم‘‘ کو عارضی طور پر روکنے کے اعلان کا خیر مقدم
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران اور امریکہ کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا، وزیراعظم
-
سندھ میں قیامت خیز گرمی؛ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچنے کا خدشہ
-
سکیورٹی خدشات کے باعث پشاور میں امریکی قونصل خانے کی بندش کا فیصلہ
-
معرکہ حق پاکستان کی فیصلہ کن عسکری برتری اور فولادی قومی اتحاد کا ناقابل تردید ثبوت ہے، وزیر دفاع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.