وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جیکب آباد آمد، میر اعجاز حسین جکھرانی کے بیٹے میر زید جکھرانی کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی

منگل 5 مئی 2026 20:55

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی منگل کو مختصر دورے پر جیکب آباد پہنچے جہاں انہوں نے جکھرانی ہاؤس جاکر رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی سے ان کے صاحبزادے زید حسین کے انتقال پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کی انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔