معروف عالم دین مولانا شیخ محمد ادریس شہید کی نمازِ جنازہ آبائی علاقے ترنگزئی میں ادا کر دی گئی

منگل 5 مئی 2026 21:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) معروف عالم دین مولانا شیخ محمد ادریس شہید کی نمازِ جنازہ آبائی علاقے ترنگزئی میں ادا کر دی گئی۔مولانا محمد ادریس کی نماز جنازہ کی امامت ان کے فرزند مولانا انیس نے کرائی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی، جس سے علاقے میں گہرے رنج و غم اور سوگ کی فضا دیکھنے میں آئی۔اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ جے یو آئی کے رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہی۔نماز جنازہ میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر مولانا عطا الرحمان سمیت دیگر اہم قائدین نے بھی شرکت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

متعلقہ عنوان :