Live Updates

ایران کے میزائل اور ڈرون حملے، اماراتی فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر متحرک

منگل 5 مئی 2026 21:55

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملے جاری ہیں، جنہیں ناکام بنانے کے لیے ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اماراتی وزارت دفاع کے مطابق دفاعی نظام بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے ساتھ ساتھ ڈرونز کو بھی موثر انداز میں روک رہا ہے۔حکام نے کہا کہ مختلف علاقوں میں سنی جانے والی دھماکوں کی آوازیں دراصل انہی دفاعی کارروائیوں کا نتیجہ ہیں۔وزارت دفاع نے کہا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات