وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جاکھرانی ہائوس آمد، میر اعجاز حسین جاکھرانی سے ان کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہارتعزیت وفاتحہ خوانی

منگل 5 مئی 2026 22:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی منگل کو مختصر دورے پر جیکب آباد پہنچے جہاں انہوں نے جاکھرانی ہاؤس جاکر رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی سے ان کے صاحبزادے زید حسین کے انتقال پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کی ۔انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔