سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار

منگل 5 مئی 2026 22:22

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) سیالکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سید امیر نے فیس بک اور ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے پابند سلاسل لر دیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف ایکشن لیا جائے گا اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔