فیصل آباد پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 28 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان

منگل 5 مئی 2026 22:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) فیصل آباد پولیس چوبیس گھنٹوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 28 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے اسلحہ منشیات اور مال مسروقہ برآمد کیا گیا،پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی زیر نگرانی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

چوبیس گھنٹوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث28 ملزمان کو گرفتار کیا گیا. پولیس نے 12 منشیات فروش گرفتار کرکے قبضہ سے5 کلو سے زائد چرس، 2 کلو سے زائد ہیروئن، 01 کلو سے زائد آئس اور 125 لیٹر شراب برآمد کی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والے 7 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ملزمان سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا۔فیصل آباد پولیس نے 2اشتہاری اور 2عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے، ملزمان سے اسلحہ منشیات اور مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کی خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔