Live Updates

اخلاق کے بغیر طاقت کھوکھلی ، ایران ذمہ دار قوت ہے،مسعود پزشکیان

ایران کے دشمن لاپرواہ اور بے قابو طاقت کے مظہر ہیں،ایرانی صدرکابیان

منگل 5 مئی 2026 23:00

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سیاست کو صرف طاقت تک محدود کرنے سے دنیا میں افراتفری اور ناانصافی جنم لیتی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کی قومی تہذیب اور مذہبی تصورِ حیات میں اخلاق کے بغیر طاقت کی کوئی حیثیت نہیں اور ایسی طاقت کھوکھلی ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ آج ایران ایک اخلاقی اور ذمہ دار قوت کی نمائندگی کر رہا ہے۔صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران کے دشمن لاپرواہ اور بے قابو طاقت کے مظہر ہیں، جو عالمی سطح پر عدم توازن اور ناانصافی کو فروغ دے رہے ہیں۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات