۹مولانا محمد ادریس کی شہادت عظیم سانحہ اور ناپاک سازش ہے، ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، مولانا عبدالحق ثانی

منگل 5 مئی 2026 23:00

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2026ء) نوشہرہ: جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی امیر مولانا عبدالحق ثانی نے بزرگ جید عالم دین حضرت مولانا محمد ادریسؒ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔علماء حق کو چن چن کر شہید کرنے سے ہم حق کی راہ نہیں چھوڑ سکتے ظلم و بربریت کا مقابلہ کرتے رہے گئے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ استادِ محترم شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریسؒ کی شہادت ایک ناقابلِ تلافی نقصان اور عظیم سانحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح شہید کرنا ایک ناپاک سازش ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔مولانا عبدالحق ثانی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، بصورت دیگر وہ خاموش نہیں رہیں گی

متعلقہ عنوان :