بلوچستان اسمبلی ،حکومت ،اپوزیشن ارکان کا شیخ زید ہسپتال کوئٹہ سے مشینری منتقلی کی کوشش پر احتجاج ،سیکرٹری صحت کو پیر کو سپیکرچیمبر میں طلب

منگل 5 مئی 2026 23:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کا شیخ زید ہسپتال کوئٹہ سے مشینری کی منتقلی کی کوشش پر احتجاج ، اسپیکر نے سیکرٹری صحت کو پیر اپنے چیمبر میں طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیرعلی مدد جتک نے نقطہ اعتراض پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو محکمہ صحت وا لے شیخ زید اسپتال سریاب سے مشنیری لے جارہے تھے محکمہ صحت والے سریاب کے اسپتالوں کی مشینری اور بیڈ اٹھا کر لے جارہے ہیں اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس علاقے کے نمائندے ہیں،اسپتالوں کی مشینری کہاں لیجائی جارہی ہے ۔نیشنل پارٹی کے رکن میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ شیخ زید اسپتال سریاب سے انجیوگرافی مشین منتقل کرنے نہیں دیں گے ۔جس پر اسپیکر اسمبلی نے سیکرٹری صحت کو بدھ کو اپنے چیمبر میں طلب کرلیا تاہم انہیں آگاہ کیا گیا کہ سیکرٹری صحت اس وقت کوئٹہ میں موجود نہیں ہیں جس پر سیکرٹری کو پیر کو طلب کرلیا گیا ۔