لورالائی میں مکان کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق

منگل 5 مئی 2026 23:15

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) لورالائی میں مکان کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق منگل کو لورالائی کے علاقے مہاجر کیمپ کٹوی میں ایک مکان کی دیوار گرنے سے نعمت اللہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد ریسکیو حکام نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :