شیما کرمانی اور انسانی حقوق کی خواتین ورکرز کی گرفتاری و بدسلوکی پر پولیس افسران معطل

بدھ 6 مئی 2026 21:05

شیما کرمانی اور انسانی حقوق کی خواتین ورکرز کی گرفتاری و بدسلوکی پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) شیما کرمانی اور انسانی حقوق کی خواتین ورکرز کی گرفتاری و مبینہ بدسلوکی پر پولیس افسران کو معطل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی صدر ناصر آفریدی، ایس ایچ او وومن حنا مغل اور ایس ایچ او آرٹلری میدان تھانہ ندیم حیدر کو معطل کر دیا گیا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ خواتین کے احترام اور حقوق کا ہر صورت میں تحفظ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :