بانی کیلئے عدالت نہ آنیوالے اراکین کے نام سامنے لائے جائیں، سلمان اکرم راجا

وقت آ گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کے لیے عدالت نہ آنے والے ارکان پارلیمنٹ کے نام سامنے لائے جائیں، گفتگو

بدھ 6 مئی 2026 21:05

بانی کیلئے عدالت نہ آنیوالے اراکین کے نام سامنے لائے جائیں، سلمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ رہائی کیلئے کہیں بات چیت ہو رہی ہے تو وہ نہیں جانتے۔پارٹی معاملات میں سلمان اکرم راجا نے دو ٹوک موقف اختیار تے ہوئے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کے لیے عدالت نہ آنے والے ارکان پارلیمنٹ کے نام سامنے لائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کچھ لوگ پارٹی کو کمزور کر رہے ہیں، بشریٰ بی بی کی رہائی سے متعلق سوال پر کہا کہ اگر کہیں بات چیت ہو رہی ہے تو وہ نہیں جانتے۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے ارکان پارلیمان کی جانب سے پارٹی فنڈنگ میں پیسے جمع نہ کرانے کا بھی شکوہ کیا۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹرینز کو ساڑھے 5 لاکھ روپے سے زیادہ تنخواہ مل رہی ہے، پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کی ایک بڑی تعداد پارٹی فنڈ کے لیے پیسے جمع نہیں کرا رہی۔