نارتھ کراچی میں قادری فائونڈیشن انٹرنیشنل کی عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد

بدھ 6 مئی 2026 00:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) قادری فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمیں سفینہ اولیا نعت کونسل کے سرپرست اعلی برکت علی قادری کی نگرانی میں قادری مڈیکل سینٹر نارتھ کراچی پر68 ویں عظیم الشان سالانہ روحانی محفل نعت محفل خاتم النبییبن کا انعقادہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام، محبان نعت نے شرکت کی صدارت پیر طریقت سیدشاہ اسداللہ جنیدی حسنی حسینی نے کی ،علامہ سید وقاص احمد ہاشمی نے حج کے موضوع پر جامع خطاب کیا مہمان خصوصی بلبل مدینہ الحاج اویس رضاء قادری نے اپنے والہانہ انداز میں حمد نعت کے نذرانے پیش کئے۔

الحاج قمر خاں رحمانی،ذیشان قادری، الحاج عبد الغنی چشتی، رؤف شیخ،فرحان جنیدی،عبداللہ قادری،الحاج شاہد قادری، سید برادران اور اسامہ رحمانی،ڈاکٹر فہیم دانش نے ہدیہ نعت کے نذرانے پیش کئے، میزبان برکت علی قادری نے نظامت کی ،مسرور کیفی نعت کونسل کے روح رواں ابرار احمد کو غوث اعظم ایوارڈ دیا گیا ٹنڈوآدم کے ملک گلزارنے خصوصی ایوارڈ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

عرفان سلطانی کی مرتب کردہ ایک ہزار مناقب کی کتاب گلزار مناقب کو قادری ایواڈ دیا گیا، عالمی شہرت یافتہ ثناء خوان شاہ رخ قادری کو اسپیشل ایوارڈ دیا گیا، عامراللہ قادری مدینے والے، محمد فیصل فردوسی، یوسف اجمیری، چیئرمین سفینہء محبان اولیا نعت کونسل محمد امین، سعید احمد، شقفت ھارون، ریحان رضاء قادری، تابش رضاء قادری، مفتی اشفاق امام، وصی اویسی، عبدالواحد مکی، شبیر آرائیں، شمیم شیخ، فیاض احمد، عبدالقادرنورانی جنیدی اور شعبہ حمد و نعت کیاکابرین کی بڑی تعادکے علاوہ ھزاروں سامعین نے شرکت کی، برکت علی قادری کے والد گرامی مرحوم الحاج عبدالحمید قادری کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :