ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کے زیر اہتمام معرکہ حق بنیان مرصوص کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ریلی نکالی گئی

بدھ 6 مئی 2026 11:27

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کے زیر اہتمام معرکہ حق بنیان مرصوص کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ٹی ایم اے آفس سے بھرپور ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ، ضلعی انتظامیہ، ٹی ایم اے سٹاف، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ معرکہ حق میں ہماری افواج نے ہمیشہ کی طرح قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

ریلی کے دوران شرکانے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے جنہوں نے یکجہتی کے پیغامات پر مبنی بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ کے اہلکاروں نے نظم و ضبط اور عوامی آگاہی کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کیا جسے شرکانے سراہا۔