میکسیکو میں ٹرین کی ایندھن سے بھرے ٹینکر سے ٹکر، دو افراد ہلاک

بدھ 6 مئی 2026 11:27

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) میکسیکو کی وسطی ریاست کویریتارو میں ٹرین ہائی وے پر ایندھن سے بھرے ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق کویریتارو کے حکومتی سیکرٹری ایرک گوڈینو ٹوریس نے بتایا کہ حادثہ میں دوافراد ہلاک اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حادثہ سٹیٹ ہائی وے 100 پر ویبورِیاس اوور پاس کے قریب، ایل مارکیز اور کولون کی میونسپلٹیز کے درمیان پیش آیا۔حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔