شوپیاں ،بھارتی پیرا ملٹری اہلکار ہلاک ہو گیا

بدھ 6 مئی 2026 13:57

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہلاک ہونے والے (سی آر پی ایف)ہیڈ کانسٹیبل کی شناخت 178 بٹالین کے سریندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، جو بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کا رہائشی تھا۔وہ ضلع شوپیاں کے علاقے وچھی میں ایک چوکی پر ڈیوٹی کے دوران بے ہوش ہو کر گرپڑا۔ اسے فوری طور پر قریبی ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔