ہری پور، منشیات فروش چرس سمیت گرفتار، مقدمہ درج

بدھ 6 مئی 2026 13:53

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے کلو 348 گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ہری پور پولیس کے مطابق شفیع اللہ گنڈاپور کے وژن منشیات سے پاک ہری پور مہم کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ حطار ساجد نواز نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اسد ولد دلبر سکنہ فیصل آباد حال لیبر کالونی کو گرفتار کر کے قبضہ 11 کلو 348 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔