عیدالاضحیٰ پر شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، کمشنر ملتان
بدھ 6 مئی 2026 14:17
(جاری ہے)
انہوں نے مویشی منڈیوں میں اوورچارجنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے اور خلاف ورزی پر مقدمات درج کر کے گرفتاریاں یقینی بنانے کا حکم دیا۔
عامر کریم خاں نے ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں میں چچڑ مار سپرے کیلئے لائیو سٹاک کیمپس قائم کیے جائیں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کےلئے ویسٹ کلیکشن پوائنٹس بنائے جائیں۔انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو سڑکوں کی صفائی اور دھلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تمام مویشی منڈیاں اور سیل پوائنٹس یکم ذی الحج سے فعال ہوں گے، ڈپٹی کمشنر دفاتر میں مرکزی کنٹرول رومز بھی قائم کیے جائیں گے۔ سینٹری ورکرز کو کھانے پینے کی سہولیات کی فراہمی اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی بھی یقینی بنائی جائے گی۔کمشنر نے پارکوں اور گرین بیلٹس کی صفائی پر خصوصی توجہ دینے، پارکوں کے باہر ویسٹ کنٹینرز نہ رکھنے، مساجد کی صفائی، پھولوں کے گیٹس کی تنصیب اور راستوں کی آرائش کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن اور راستوں کو کشادہ کرنے کےبھی احکامات جاری کیے گئے۔انہوں نے سٹریٹ لائٹس، قبرستانوں، بس اڈوں اور ٹرمینلز کی صفائی پر خصوصی توجہ دینے، کینٹینز پر ناقص اشیائے خوردونوش کی فروخت کے خلاف کارروائی اور بس اڈوں و پٹرول پمپس پر صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔عامر کریم خاں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر واسا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ریسکیو، ہیلتھ اور پی ایچ اے اپنے ڈیوٹی روسٹرز جاری کریں اور فیلڈ میں موجود رہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی صفائی اور تزئین و آرائش پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔اجلاس میں کمشنر نے پارکوں میں لگے جھولوں کی انسپکشن، نہروں پر نہانے پر دفعہ 144 کے نفاذ کےلئے حکومت پنجاب کو مراسلہ ارسال کرنے اور مون سون سیزن کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔مزید قومی خبریں
-
چانسلرگورنر پنجاب سے پنجاب یونیورسٹی لاکالج انٹری ٹیسٹ مؤخر کرنے کی اپیل، طلبہ پر دوہرا بوجھ ڈالنے کا الزام
-
کراچی ،بلاول چورنگی پر وی آئی پی موومنٹ کے خلاف شہری آپے سے باہر ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
-
تین دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں 11ہزار روپے سے زائد کا بڑا اضافہ
-
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے قومی و عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے معرکۂ حق میں کامیابی پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کو دلی مبارکباد پیش کی
-
وفاقی وزیرِ صحت کی معرکۂ حق میں کامیابی پر قومی و عسکری قیادت کو مبارکباد
-
علاقائی کشیدگی اور توانائی کی غیر یقینی صورتحال کے باوجودملکی صنعتی ترقی کی شرح دوہرے ہندسوں میں داخل ہوگئی ہے، خرم شہزاد
-
فون پر کسی شخص کے ساتھ رابطوں کا شک‘،سفاک شخص نی16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا
-
دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والی نرسیں ہمارے معاشرے کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں،گورنرسندھ
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.