معرکہ حق آپریشن ''بنیان مرصوص'' کی کامیابی کو ایک سال مکمل
بدھ 6 مئی 2026 22:25
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیدہ شگفتہ نورین کاظمی نے معرکہ حق ''بنیان مرصوص'' کی کامیابی کو قومی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت بلکہ قوم کے عزم و اتحاد کی بھی عکاس ہے۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت نے پاک فوج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے اور بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے مواقع قوموں کے حوصلے بلند کرتے ہیں اور دشمن کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔اس موقع پر دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان کی بہادر اور پیشہ ور افواج نے ہمیشہ ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے۔بنیان مرصوص کی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان دفاعی لحاظ سے ایک مضبوط اور مستحکم ملک ہے، جو اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔مقررین نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مستقبل میں کسی بھی قسم کی جارحیت یا مہم جوئی کی گئی تو پاکستان کی افواج اس سے بھی زیادہ سخت اور بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملکی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ملک کی سلامتی،استحکام،مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی اور مسلح افواجِ پاکستان کی کامیابیوں کے لیے خصوصی دعا ئیں کیں اور کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا گیا۔شرکاء تقریب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور قومی یکجہتی کو مزید مضبوط بنائیں گے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
-
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ،وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل کی صدر اے جے کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
-
وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
چناری،ضلع جہلم ویلی میں برف باری کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
محترمہ فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.